اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے:گورنر سلیم حیدر

07 Aug 2024
07 Aug 2024

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے چینی قونصلیٹ کا  دورہ کیا  اور چینی قونصل جنرل ژاؤ شیریں سے ملاقات کی، گورنر پنجاب اور چینی قونصل جنرل نے پاکستان اور چائنہ کے درمیان تعاون اور دوستی کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چائنہ کے درمیان غیر متزلزل دوستی کی طویل تاریخ ہے، دونوں ممالک کے درمیان محبت اور اعتماد کا گہرا رشتہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بے مثال دوستی آنے والی نسلوں میں اسی طرح بلکہ اس سے بھی زیادہ مضبوطی سے منتقل ہو رہی ہے، پاک چین دوستی کے لیے مل کر مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے، چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

چینی قونصل جنرل نے گورنر پنجاب کو ضلع اٹک میں ترقیاتی کام کے لیے 40 لاکھ روپے کا چیک بھی دیا ، اس رقم کا اعلان چینی قونصل جنرل نے سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا تھا۔

سلیم حیدر خان نے کہا کہ اس رقم سے کمیونٹی کے تعاون سے اٹک میں ایک ڈسپنسری قائم کی جائے گی، ڈسپنسری کے قیام سے علاقے کے غریب لوگوں کے لیے علاج معالجہ کی بہت بڑی سہولت پیدا ہو گی۔

گورنر پنجاب نے چینی قونصل جنرل ژاؤ شیریں  کے خیر سگالی جذبے کا شکریہ ادا کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے