اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جماعت اسلامی کے دھرنے کا 13 واں روز، حکومت سے مذاکرات کا آج چوتھا دور متوقع

07 Aug 2024
07 Aug 2024

(ویب ڈیسک) جماعت اسلامی کا مہنگائی اور بجلی بلوں میں بے جا ٹیکسز کے خلاف احتجاجی دھرنا 13 ویں روز میں داخل ہو گیا۔

راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کا مہنگائی اور بجلی بلوں کے خلاف دھرنا 13 ویں روز بھی جاری ہے، معمول کے مطابق دھرنے کے شرکاء نے نماز فجر پنڈال میں ادا کی جس کے بعد کارکنوں کو حلوے اور نان کا ناشتہ کروایا گیا۔

دھرنے کے مقام پر جماعت اسلامی کے کارکنان کی جانب سے پنڈال کی صفائی بھی کی گئی جبکہ حکومتی ٹیم سے آج مذاکرات کا چوتھا دور ہونے کا امکان ہے۔

گزشتہ رات جماعت اسلامی کے حکومت کیساتھ ہونے والے مذاکرات بے نتیجہ نکلے، حکومتی مذاکراتی ٹیم مثبت جواب نہ دے سکی۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان پریس کانفرنس کر کے مری روڈ مارچ کے متعلق آگاہ کریں گے، جماعت اسلامی کل اسلام آباد کی جانب پیش قدمی کرے گی۔

11 اگست کو لاہور اور 12 اگست کو پشاور میں دھرنا دیا جائیگا، 14 اگست کو ملک بھر کے صنعتکاروں اور تاجروں سے مشاورت کے بعد مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال بھی کی جائے گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے