اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مختصر مدت میں طلبہ کیلئے بائیکس کا وعدہ پورا کیا، مریم نواز شریف

07 Aug 2024
07 Aug 2024

(لاہور نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ای بائیک پراجیکٹ میں قسط کم از کم مقرر کرنے کی ہدایت کر دی، مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب طلبہ کو سہولیات کی فراہمی میں ہمیشہ کی طرح لیڈ کرے گا۔

تاریخ میں پہلی مرتبہ چیف منسٹر یوتھ انیشیٹو کے تحت طلبہ کیلئے ای اور پٹرول بائیکس کی فراہمی کی جا رہی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ای بائیک پراجیکٹ بائیکس کی فراہمی کا منصوبہ طلبہ کیلئے آسانیاں پیدا کرے گا، ذاتی سواری طلبہ کے روز مرہ زندگی میں پیسے اور وقت کی بچت یقینی بنائے گی۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ وقت کی بچت اور سفر میں آسانی طلبہ کی تعلیمی استعداد کار میں بہتری کا سبب بنے گی، والدین کے سایہ سے محروم طلبہ کیلئے ای بائیک سکیم میں والدین کی گارنٹی کی شرط ختم کر دی، پنجاب کو بھی دنیا کی طرح الیکٹرک ٹرانسپورٹ پر منتقل کرنا چاہتے ہیں۔

پنجاب بھر میں ای بائیکس کی چارجنگ کیلئے سولر ائزڈ چارجنگ سٹیشن بنائیں گے جبکہ طلبہ کیلئے ای بائیک کی بیٹری کی انشورنس اور وارنٹی بھی دی گئی، بائیکس کے ساتھ ہیلمٹ اور کائٹ پروٹیکشن بھی ضروری ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ بچوں اور بچیوں کو آمدورفت میں آسانی کیلئے بائیکس دینے سے خوشی ملی، ای بائیک سے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی جبکہ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں سولرائزڈ چارجنگ سٹیشن قائم کیے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے