06 Aug 2024
(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی کی دھرنا مارچ کی دھمکی کارگر ثابت ہو گئی، حکومت جماعت اسلامی سے مذاکرات کے لئے پھر تیار ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات کا تیسرا دور آج ہونے کی توقع ہے، حکومتی ٹیم اور جماعت اسلامی مذاکراتی کمیٹی میں مذاکرات کمشنر آفس میں ہوں گے۔
واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے 8 اگست کو دھرنا مارچ کرنے کا اعلان کیا تھا، حافظ نعیم الرحمان نے کہا تھا کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا، 14 اگست کے بعد تاجروں سے مشاورت کے بعد ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کریں گے، دھرنا مارچ کے حوالے سے تفصیلات کل بتاؤں گا۔