06 Aug 2024
(لاہور نیوز) عیسیٰ خیل اور میانوالی کے برساتی نالوں میں طغیانی کے باعث ملحقہ نشیبی علاقے سیلابی پانی کی زد میں آ گئے۔
تحصیل عیسیٰ خیل کے متاثرہ موضع جات میں تانی خیل، دراز والا، سمند والا، جنتی والا اور تارک شرقی شامل ہیں، تحصیل میانوالی کے متاثرہ موضع جات میں خان محمد والا، شیخن ولی، قریشیاں، ٹیری خیل اور روکھڑی کچہ شامل ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ تحصیل میانوالی میں 14 اور عیسیٰ خیل میں 05 ریلیف کیمپس میں متاثرہ افراد کو سہولیات فراہم کی گئیں، تحصیل عیسیٰ خیل میں 1100 ایکڑ جبکہ میانوالی میں تقریباً 1000 ایکڑ زرعی رقبہ متاثر ہوا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق متاثرہ علاقوں سے شہریوں اور ان کے مال مویشیوں کو بروقت ریسکیو کیا گیا۔