اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کاؤنٹ ڈاؤن شروع، حکومت ختم ہونے والی ہے: بابراعوان

06 Aug 2024
06 Aug 2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان نے کہا ہے کہ اس حکومت کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو چکا ہے، ہمارا سیاسی تجزیہ ہے حکومت ختم ہونے والی ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ اس حکومت سے پوچھیں تو وہ بتاتے ہیں ہم پر دباؤ ہے، وہ کہتے ہیں ڈلیور نہیں کر سکتے ،اگر ڈلیور نہیں کر سکتے تو پھر حکومت چھوڑ دو۔

انہوں نے حکومت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش میں دھاندلی ہوئی اور اس کا نتیجہ دیکھ لو، کل وہاں فوج نے کہا ہم  عبوری حکومت بنائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو فوری رہا کیا جائے، آئی پی پی والا تماشا منظور نہیں، آپ تاجروں اور اصل سٹیک ہولڈر کو بلائیں اور ان سے پوچھیں، شوباز کی جھوٹی باتیں نہیں چلیں گی۔

بابراعوان نے مزید کہا کہ آئی پی پیز وفاق اور پنجاب حکومت کی ملکیت ہیں، ان سب کو گرفتار کریں جو ان کے ریڑو ہیں، شہباز شریف کے لیے کوئی ہیلی کاپٹر نہیں آئے گا، ڈرو اس وقت سے جب نوجوان انقلاب برپا کرتے ہیں، ہمارا ملک معاشی طور پر کھائی میں گر چکا ہے، عمران خان حکومت کا بھوکا نہیں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے