(لاہور نیوز)انسداد دہشتگردی عدالت نے معروف لکھاری خلیل الرحمان کے ہنی ٹریپ کے مقدمہ میں گرفتار ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت بعداز گرفتاری پر سماعت ملتوی کردی۔
اے ٹی سی لاہور کے جج خالد ارشد نے ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، خلیل الرحمان قمر کے وکیل محمد مدثر چودھری اور صہیب رومی عدالت پیش ہوئے اورمدعی مقدمہ کی جانب سے وکالت نامہ جمع کروایا۔
درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ ملزمہ کے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں ہے، آمنہ عروج نے خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ نہیں کیا۔
دوران سماعت خلیل الرحمان قمر کے وکلاء نے عدالت سے استدعا کی کہ ہمیں کیس کی تیاری کیلئے وقت دیا جائے ۔
بعدا زاں انسداد دہشتگردی عدالت نے خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزمہ آمنہ عروج کی ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت 10 اگست تک ملتوی کردی۔