اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ہمارا ڈومیسٹک نظام برا نہیں، مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے: محسن نقوی

05 Aug 2024
05 Aug 2024

(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہمارا ڈومیسٹک نظام برا نہیں ہے، ہم ہر طریقے سے اپنی ڈومیسٹک کرکٹ کو مضبوط کریں گے۔

لاہور میں بورڈ حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ڈو میسٹک سسٹم کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کریں گے، ڈومیسٹک سٹرکچر میں زیادہ تبدیلی کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ  چیمپئنز کپ کا آغاز کرنے جارہے ہیں جس کیلئے 5ٹیمیں بنائی جائیں گی، ہر ٹیم میں 30 کھلاڑی شامل ہوں گے،  ٹورنامنٹ تینوں فارمیٹس پر مشتمل ہوگا، وقار یونس پانچوں ٹیموں کےسی ای اوز کی سربراہی کریں گے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 30 لڑکوں کو پالش کرنے کی ذمہ داری ٹیم کے سی ای او کی ہوگی، چیمپئنز کپ میں بین الاقوامی کھلاڑی بھی شرکت کریں گے، وقار یونس کھلاڑیوں کو پالش کرنے کی ذمہ داری نبھائیں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ ڈومیسٹک کپ میں 150 کھلاڑیوں کا پول ہوگا، ٹیم میں سے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا، ویمن کرکٹ کی بہتری کیلئے بھی لوگوں کو لا رہے ہیں۔

پسند نا پسند والے معاملے کو درست کرنا ہوگا:وقار یونس

نئے تعینات ہونیوالے ایڈوائزر ٹو چیئرمین پی سی بی  وقار یونس نے کہا کہ کرکٹ کے حالات ہمارے سامنے ہیں، چیزیں بہتر کرنی ہیں،  کرکٹ کو نہیں نکھاریں گے تو کرکٹ مزید نیچے چلی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز کپ کی تجویز بہت اچھی ہے، امید ہے یہ کام کرے گی،  چیئرمین پی سی بی کا نظریہ بہت پسند آیا ہے،  کھیل کا طریقہ بہتر ہونے تک بات آگے نہیں بڑھے گی۔

 وقار یونس نے مزید کہا کہ پسند نا پسند والے معاملے کو درست کرنا ہوگا، پسند نا پسند ہماری تاریخ کا حصہ رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے