اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

5 اگست 2019کو جموں کشمیر پر قبضے کی کوشش کی گئی:عظمیٰ بخاری

05 Aug 2024
05 Aug 2024

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کو جموں کشمیر پر بھارت کی جانب سے قبضے کی کوشش کی گئی۔

یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ یوم استحصال پر کشمیری بہن بھائیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتی ہوں، ہم سب یہاں کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دن بھارت کے ظلم کو قانونی حیثیت دی گئی، 5 اگست 2019 کے بعد سے اب تک وادی کشمیر کھلی جیل کا منظر پیش کررہی ہے، مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ بند اور ہر چیز پر قبضہ ہے، کشمیری ہر طرح کی تکالیف اور مصائب برداشت کررہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے دکھ درد کو نہ بھولے ہیں اور نہ بھولنے دیں گے،   ہر کشمیری کے آنسو کے ساتھ پاکستانیوں کا آنسو بہتا ہے،   کشمیر پاکستان بننے تک جدوجہدجاری رہے گی ،تمام کشمیری بہن بھائیوں کی جدوجہد میں شانہ بشانہ شریک ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی اختلافات ہوتے رہتے ہیں، غزہ اور کشمیر کے عوام سے پوچھیں ملک کیا ہوتا ہے، ہمیں اپنے درمیان ان لوگوں کو پہچاننا ہوگا جو وطن کیخلاف سازش کررہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے