اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شہداء پولیس کو خراج عقیدت

04 Aug 2024
04 Aug 2024

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ یوم شہداء پولیس کے موقع پر فرض کی راہ میں جام شہادت نوش کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے یوم شہداء پولیس کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب پولیس ہر سال 4 اگست یوم شہداء پولیس کے طور پر جوش و جذبے سے مناتی ہے، پنجاب پولیس کے 1638 بہادر شہداء نے امن و امان کے قیام، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف لڑتے ہوئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، شہداء پولیس نے اپنے آج کو وطن عزیز پر قربان کرکے قوم کے کل کو محفوظ بنایا۔

 آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ اپنے لخت جگر وطن عزیز پر قربان کرنے والی ماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں، شہادت کا عظیم مقام حاصل کرنے والے ان عظیم سپوتوں کی فیملیز کو بھی میرا سلام، بحیثیت سربراہ پنجاب پولیس شہداء کے خاندانوں کی بہترین ویلفیئر میری اولین ترجیح ہے، خوشی اور غمی کے ہر موقع پر محکمہ پولیس اور فورس آپ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ لاہور اور پنجاب سمیت ملک بھر میں یوم شہداء پولیس انتہائی عقیدت اور احترام سے منایا جارہا ہے، آج کا دن شہداء کے ساتھ تجدید عہد کا دن ہے، زندہ قومیں اپنے ہیروز کو کبھی فراموش نہیں کرتیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے