اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بیٹے کے ٹیم میں ہوتے پی سی بی کا عہدہ لینا مناسب نہیں لگتا:معین خان

04 Aug 2024
04 Aug 2024

(لاہور نیوز) سابق قومی کرکٹر اور وکٹ کیپر معین خان نے کہا ہے کہ ٹیم میں بیٹے کے کھیلتے ہوئے بورڈ میں عہدہ لینا مناسب نہیں لگتا۔

معین خان نے کہا کہ 2013میں پی سی بی کو جوائن کیا تھا، پاکستان کرکٹ کے لئے ہمیشہ خدمات حاضر ہیں ، وقار یونس کا اعلان ہونے کے بعد اس پر بات کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اب بیٹااعظم خان کھیلتا ہے تو عہدہ مناسب نہیں لگتا ، بورڈ میں ڈاکٹر آنے کے بعد ہی قومی ٹیم کی سرجری ہوگی ، ورلڈ کپ کی تیاریاں کیسی تھیں سب کے سامنے ہے کوئی پلاننگ ہی نہیں تھی، ایک نظام ہوتا ہے جس کے تحت ایک کھلاڑی جاتا ہے اور دوسرا آتا ہے وہ خراب ہوجائے تو مسائل ہوتے ہیں۔

قومی کرکٹر نے کہا کہ نئے لڑکوں کو سپورٹ کرنا چاہیے، لوگ ایک پرفارمنس کو لے کر اس پر باتیں شروع کر دیتے ہیں ، بھارتی کھلاڑیوں کی طرح پاکستان میں بھی کھلاڑی باعزت طریقے سے ٹیم کو چھوڑ کر جائیں گے تو نئے لڑکوں کو موقع ملے گا۔

معین خان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم کے اندر سے باتیں نکلتی ہیں تو دنیا بھر میں ڈسکس ہوتی ہے ، ڈریسنگ روم کی باتیں چاہے کوچ یا کپتان کی ہوں ، باہر نہیں لائی جانی چاہئیں،  بھارت بڑی ٹیم ہے چمپیئنز ٹرافی میں آنا چاہیے، ایشیا کپ کے بعد چمپئنز ٹرافی میں نہ آنا زیادتی ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے