اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

قتل کے مقدمہ میں مطلوب خطرناک اشتہاری سعودی عرب سے گرفتار

03 Aug 2024
03 Aug 2024

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس کے سپیشل آپریشنز سیل نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب خطرناک اشتہاری کو سعودی عرب سے گرفتار کر لیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اشتہاری حسیب احمد نے 2021 میں گوجرانوالہ میں ساتھی ملزم یونس کے ساتھ مل کر شہری کو قتل کر دیا تھا، واردات کے بعد دونوں اشتہاری بیرون ملک فرار ہو گئے ، دونوں مجرمان صدر کامونکی گوجرانوالہ پولیس کو مطلوب تھے۔

پولیس انسپکٹر خالد وریاہ کی سربراہی میں ٹیم نے دونوں  اشتہاریوں کو گرفتار کر کے پاکستان منتقل کر دیا ، پولیس نے چند ماہ قبل اشتہاری یونس کو عمان سے گرفتار کر کے پاکستان منتقل کیا تھا۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ رواں برس بیرون ملک سے گرفتار اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 63 ہو گئی ہے،جس میں اے کیٹیگری کے دیگر خطرناک اشتہاریوں کی جلد گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ایف آئی اے اور انٹر پول کے تعاون سے دیگر خطرناک اشتہاریوں کو بھی گرفتار کر کے پاکستان واپس لایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے