(لاہور نیوز) حکومت کی کمیٹی اور جماعت اسلامی کے مذاکرات کامیاب، معاملات طے پا گئے۔
وفاقی حکومت کے اعلان کے بعد دھرنے کے دوران پنجاب میں جماعت اسلامی کے گرفتار رہنما اور کارکن رہا کر دیئے گئے، وفاقی حکومت کی سفارش پر پنجاب حکومت نے رہنماؤں اور کارکنوں کو رہا کیا۔
رہنما جماعت اسلامی عبدالعزیز عابد نے کہا کہ ہمارے کارکنان رہا ہو چکے ہیں، گزشتہ رات کچھ کارکنان کو گرفتار کیا گیا تھا انہیں بھی چھوڑ دیا گیا ہے مگر دھرنے کیلئے روانہ ہونے والی بسوں کو تھانے بند کیا جاتا ہے، اس وقت بھی منصورہ کے باہر نظر رکھنے کے لئے پولیس افسران موجود ہیں۔
رہنما جماعت اسلامی احمد سلمان بلوچ نے کہا کہ مجھ پر ایک ایف آئی آر باقی ہے جو خارج نہیں ہوئی، ملتان میں 16 ایم پی او کے تحت قید ہمارے کارکنان کو ہائی کورٹ نے رہا کیا جبکہ لاہور میں بھی کارکنوں پر پرچے کورٹ کے ذریعے خارج کروائے ہیں۔