(لاہور نیوز) صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ایک کھرب 37 ارب روپے کے فنڈز منظور کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے 78 ارب روپے کی منظوری، لاہور میں روڈز اور گلیوں کی بہتری کیلئے 59 ارب منظور ہو گئے، فنڈز سیوریج سسٹم اور سٹریٹ لائٹس کی تنصیب پر خرچ ہونگے۔
روڈز و سیوریج سسٹم کی بہتری و بحالی میں نشتر I- زون، علامہ اقبال II- زون شامل ہیں، ترقیاتی کاموں میں راوی، داتا گنج بخش، سمن آباد اور گلبرگ زون کے علاقہ سر فہرست ہیں جبکہ شالامار، عزیز بھٹی اور واہگہمیں بھی ترقیاتی فنڈز خرچ کئے جائینگے۔
لوکل گورنمنٹ پنجاب میں مانیٹرنگ سسٹم کی فراہمی کو بہتر بنانے کیلئے 70 کروڑ روپے کی منظوری بھی دی گئی۔
اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل ، ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی شریک ہوئے۔