اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

گمشدہ افراد کے پیچھے پیچیدہ وجوہات، متاثرہ خاندان کو 50 لاکھ دے رہے ہیں: اعظم تارڑ

02 Aug 2024
02 Aug 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ گمشدہ افراد کے پیچھے پیچیدہ وجوہات ہیں، ہر متاثرہ خاندان کے لئے 50 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ ‏لاپتہ افراد کے خاندانوں کی مدد کے لئے ریاست نے غیر معمولی اور تاریخی فیصلہ کیا ہے، 5 سال سے زیادہ عرصے والے گمشدہ افراد کے خاندانوں کے دکھ میں شامل ہوں گے، لاپتہ افراد کے ہر خاندان کے لئے گرانٹ کے طور پر 50 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا وفاقی کابینہ نے گرانٹ کی منظوری دے دی ہے، یہ ریاست کا ایک مخلصانہ رویہ ہے، یہ متاثرہ خاندانوں کی مشکلات دور کرنے اور ان کے غم میں شریک ہونے کی ایک کوشش ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ گمشدہ افراد کے پیچھے پیچیدہ وجوہات ہیں، ریاست ماں کے جیسی ہوتی ہے حکومت وقت نے آج پھر ثابت کر دیا ہے، ‏دررناک الزامات کے باوجود ریاست اور اداروں کا ایک مخلص اور قابل تحسین قدم ہے، ‏پاکستان میں ہر شہری کی زندگی کا تقدس اور تحفظ اہم ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے