اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جماعت اسلامی کے دھرنے کا آٹھواں روز، حکومت سے مذاکرات بے نتیجہ

02 Aug 2024
02 Aug 2024

(ویب ڈیسک) مہنگائی اور بجلی بلوں میں ٹیکسز کے خلاف راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کا دھرنا آٹھویں روز بھی جاری ہے۔

ملک میں بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے، بے جا ٹیکسز، آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں اور حکومتی اخراجات ختم کرنے سمیت 10 مطالبات پر عمل کیلئے جماعت اسلامی کا دھرنا آٹھویں روز میں داخل ہو چکا ہے جبکہ حکومت سے مذاکرات کے دو ادوار بے نتیجہ ختم ہو گئے۔

واضح رہے کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان  حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے قطر روانہ ہو گئے ہیں جو کہ رات  کو واپس دھرناگاہ پہنچیں گے۔

قبل ازیں گزشتہ روز دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتےہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان  کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز سے جن حکومتوں، وزرائے اعظم اور کابینہ نے معاہدوں کی منظوری دی وہ سب مجرم ہیں، ان سب کا کڑا احتساب ہونا چاہیے، ان غلط معاہدوں کی سزا 25 کروڑ عوام کو بھگتنا پڑ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم میڈیا پر آ کر ہمارے سوالات کا جواب دے تاکہ پوری قوم دیکھے آئی پی پیز کے نام پر اس قوم کے ساتھ کیسا گھناؤنا کھیل کھیلا گیا ہے، حکومت تاخیری حربے چھوڑ دے ورنہ دھرنا پھیلے گا، ملک گیر ہڑتال ہو گی اور عوام بجلی کے بل دینے سے انکار کر دے گی۔

حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ  ایک مخصوص طبقے نے پاکستان کو یرغمال بنا رکھا ہے جو اپنے مفادات کی خاطر پاکستان کو آگے نہیں بڑھنے دیتا، یہ لوگ ایک دوسرے کی بدکاریوں اور کرپشن کو چھپاتے ہیں، یہ دھرنا ان چوروں سے پچیس کروڑ عوام کو نجات دلائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے