اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ن لیگ نے ہمیں اسٹیبلشمنٹ سے لڑوانے کی کوشش کی: احمد خان بھچر

02 Aug 2024
02 Aug 2024

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ ن لیگ نے ہمیں اسٹیبلشمنٹ سے لڑوانے کی کوشش کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما ملک احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ  پاکستان تحریک انصاف کی صورتحال عام جماعتوں سے مختلف ہے، ن لیگ نے ہمیں اسٹیبلشمنٹ کے کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے خلاف ریفرنس دائر کرنے جارہے ہیں، 2024 کے انتخابات کے بعد ہمارے ساتھ جو کچھ ہوا ہم نے بطور احتجاج اس میں حصہ لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، ہمارے ورکرز اور رہنماؤں سمیت دیگر پر درج بے بنیاد مقدمات ختم کیے جائیں۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ کل لاہور کا حال دیکھ لیا، وزیراعلیٰ صاف صاف سڑکوں پر گھومتی رہیں، حکومت اس وقت مکمل فیل ہو چکی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے