اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

متھیرا نے لفظ 'خلیل' کا مذاق اُڑانے پر نادیہ حسین کو آڑے ہاتھوں لے لیا

02 Aug 2024
02 Aug 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی فیشن انڈسٹری کی سپر ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین لفظ ‘خلیل’ پر مزاحیہ ویڈیو بنا کر متھیرا سمیت سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں۔

نادیہ حسین نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر مختصر ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں اُنہوں نے کہا تھا کہ آج سے میری پسندیدہ گالی ‘ابے، او خلیل’ ہے، پھر اداکارہ نے ویڈیو میں معذرت کرتے ہوئے کہا تھا کہ نہیں نہیں، میرا مطلب تھا، ‘ابے او ذلیل’۔

اداکارہ کی یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو شوبز شخصیات سمیت صارفین نے بھی اُن پر کڑی تنقید کی اور اُنہیں یاد دلایا کہ ’خلیلٗ لفظ انبیاء کا لقب تھا۔

اس ویڈیو پر پاکستانی ماڈل و میزبان متھیرا نے ردعمل دیتے ہوئے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی سٹوری میں خصوصی پیغام جاری کیا۔

متھیرا نے کہا کہ ‘خلیل’ عربی زبان کا لفظ ہے، خلیل اللہ کا لقب حضرت ابراہیمؑ کو دیا گیا تھا اور اس لفظ کا مطلب ‘خدا کا دوست’ ہے۔

اُنہوں نے نادیہ حسین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ لفظ ‘خلیل’ کے بارے میں بات کرنے سے پہلے سوچ لیا کریں۔

Mathira Calls Out Nadia Hussain For Insulting The Name Khalil

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے بھی نادیہ حسین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اُنہیں جاہل قرار دیا۔

واضح رہے کہ نادیہ حسین نے مذکورہ ویڈیو ایسے وقت میں بنائی ہے کہ جب ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کا نیا سکینڈل سامنے آیا ہے۔

خلیل الرحمان قمر ایک جرائم پیشہ گروہ کی جانب سے ہنی ٹریپنگ سکیم کا نشانہ بنے ہیں، ہنی ٹریپ کے مرکزی ملزم نے خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیوز بھی لیک کی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے