اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ڈیجیٹل دہشتگردی ہو رہی ، ریاست بھی محفوظ نہیں: عظمیٰ بخاری

02 Aug 2024
02 Aug 2024

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل دہشتگردی ہو رہی ہے، ریاست بھی محفوظ نہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کس رول کے تحت چل رہے ہیں، دنیا بھر میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے رولز ہیں، پاکستان میں ہر کوئی کسی بھی طرح کی پوسٹ کر رہا ہے کوئی روکنے والا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا آزادی اظہار رائے کی آڑ میں غلط استعمال کیا جاتا ہے، اب سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا استعمال رولز ریگولیشنز کے تحت کیا جائے گا، ہم سوشل میڈیا کے خلاف نہیں ہیں، پوری دنیا میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس ریگولیٹ ہوتے ہیں، پاکستان میں بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹس رولز کے مطابق ریگولیٹ ہونے چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی ملک ایسے نہیں چلتا جیسے ہم پاکستان کو چلانے کی کوشش کر رہے ہیں، امید ہے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اپنی ذمہ داری کو پورا کریں گی، چیف جسٹس صاحبہ نے جو آج سوالات اٹھائے وہ پارلیمان اور دیگر اداروں کیلئے بھی ہیں۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ یہاں پر تو ریاست محفوظ نہیں ہے، یہاں سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے ڈیجیٹل دہشتگردی ہو رہی ہے، کیپیٹل ہل پر حملہ ہوا تو ملزم کو 7 سال کی سزا دی گئی، ہمارے ملک میں کہا جاتا ہے جو مرضی ہو رہا ہے ہونے دیں۔

انہوں نے کہا کہ آج اوورسیز انقلابی بنے ہوئے ہیں، یہ کوئی طریقہ ہے کہ پاکستان کے اداروں کو کچھ بھی کہہ لیں گے، آزادی اظہار رائے کے نام پر پگڑیاں اچھالی جا رہی ہیں، اداروں کے سربراہان کی تصاویر لگا کرڈیجیٹل دہشتگردی ہو رہی ہے، رولز اور ریگولیشن کے بغیر کوئی سوشل میڈیا سائٹ نہیں چلنی چاہیے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بجلی بلوں پر ریلیف کے حوالے سے وفاقی حکومت پلان کر رہی ہے، اویس لغاری بتا رہے تھے وزیراعظم خود ذمہ داری سے کام کر رہے ہیں۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ 100 سے 200 یونٹ والوں کو مفت سولر پینل دیں گی، یہ کم از کم 25 سال کی وارنٹی ہوتی ہے، پورا سسٹم بیٹری سمیت دے رہے ہیں، 200 سے 500 یونٹس والے پروٹیکٹڈ صارفین کو 10 فیصد پر سولر پینل ملیں گے، 90 فیصد پیسے حکومت ادا کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے