اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 336.00 زندہ مرغی
  • 487.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حکومت بجلی، تیل اور تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس لگا کر پیسہ کما رہی ہے: فواد چودھری

02 Aug 2024
02 Aug 2024

(لاہور نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت بجلی، تیل اور تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس لگا کر پیسہ کما رہی ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اب یہ بات طے ہو چکی ہے کہ عوام کو بجلی کے بلوں میں کوئی گنجائش نہیں ملنی، حکومت نااہل ہے، اپوزیشن کی جماعتیں الگ الگ احتجاج کر رہی ہیں، جب تک اپوزیشن جماعتیں اتحاد نہیں کریں گی تب تک یہی چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کھلی گھوم رہی ہے اور سپریم کورٹ کے دلیر ججز کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں، عوام کی رائے کو کوئی اہمیت ہی نہیں دے رہا، بدقسمتی سے اپوزیشن الائنس نہ بننے کی وجہ سے تتر بتر ہے۔

فواد چودھری نے مزید کہا کہ چائنہ اور سعودی عرب سمیت کسی نے ہمارے وزیراعظم کو منہ نہیں لگایا، اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر بھی دنیا میں پاکستان کو اہمیت نہیں دی گئی، دنیا کے کسی ملک کے سربراہ نے پاکستان سے رابطہ نہیں کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے