پنجاب گورنمنٹ
مریم نواز کا بارش کے دوران مختلف واقعات میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
02 Aug 2024
02 Aug 2024
(لاہور نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گزشتہ روز ہونیوالی شدید بارش کے دوران کرنٹ لگنے اورچھتیں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چھتیں گرنے سے زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہونے والی موسلادھار بارش کے دوران چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات کے نتیجے میں کمسن بچی سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔