اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور میں کرنٹ لگنے، چھتیں، دیواریں گرنے سے کمسن بچی سمیت 5 افراد جاں بحق

01 Aug 2024
01 Aug 2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں کرنٹ لگنے، چھتیں، دیواریں گرنے سے کمسن بچی سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

نشاط کالونی میں بارش کے پانی سے بجلی کے پول میں کرنٹ آنے سے نوجوان دم توڑ گیا، متوفی کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی، نوجوان گھر کے لئے ناشتہ لے کر جا رہا تھا۔

کوٹ لکھپت کے علاقہ میں 14 سالہ بچہ بارش کے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا، ریسکیو کے مطابق افسوسناک واقعہ چونگی امر سدھو نیازی چوک پر پیش آیا، بچے کی شناخت عبداللہ ولد الطاف اور عمر 14 سال معلوم ہوئی۔

نشتر کالونی میں کچے مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 3 سالہ کرن دم توڑ گئی جبکہ ملبے تلے دب کر 5 افراد زخمی بھی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

کاہنہ میں دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر 7 بکریاں ہلاک، کوٹ لکھپت میں بارش کے پانی میں کرنٹ آنے سے عاشق علی نامی نوجوان جاں بحق ہو گیا، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔

ڈیفنس کے علاقے میں کرنٹ لگنے سے 41 سالہ شخص غلام مصطفیٰ جاں بحق ہو گیا، شوکت خانم چوک کے قریب لکڑی سے بنی چھت گرنے سے دو افراد زخمی ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے