اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جماعت اسلامی کا چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں دھرنے دینے کا فیصلہ

01 Aug 2024
01 Aug 2024

(لاہور نیوز) جماعت اسلامی نے عوامی دھرنے کو مزید فعال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

جماعت اسلامی نے چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں دھرنے دینے کا فیصلہ کر لیا، جماعت اسلامی کا دھرنے کے پلان سی سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس کی اندرونی کہانی بھی سامنے آ گئی، اجلاس کی صدارت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبائی امراء جماعت اسلامی سمیت تمام قیادت نے شرکت کی، جماعت اسلامی نے عوامی دھرنے کے 14 اگست تک کے تمام انتظامات مکمل کر لئے، جمعہ کو  کراچی میں جماعت اسلامی دھرنا دے گی، جماعت اسلامی چند روز بعد پشاور، لاہور اور کوئٹہ میں دھرنے دے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ صوبائی ہیڈ کوارٹرز کے بعد ڈویژنل لیول پر احتجاج شروع کیا جائے گا، جماعت اسلامی کے سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے پلان سی سے متعلق تصدیق کر دی۔

قیصر شریف نے بتایا کہ جماعت اسلامی نے دھرنے کی 14 اگست تک کی تیاری کر لی ہے، جماعت اسلامی کا دھرنا پرامن ہے اور رہے گا، حکومت کو آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظرثانی کرنا پڑیگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے