01 Aug 2024
(لاہور نیوز) ملکی سیاسی صورتحال پر وزیر اعظم نے اتحادی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف حکومتی اتحادیوں کے ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کریں گے، پاکستان مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی کے ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ ملاقات کریں گے، ایم کیو ایم پاکستان، استحکام پاکستان پارٹی، نیشنل پارٹی، مسلم لیگ ضیاء کے ارکان شرکت کریں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف اتحادی جماعتوں کے ارکان کو موجودہ سیاسی حالات پر اعتماد میں لیں گے، وزیراعظم کی جانب سے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں قانون سازی اور سیاسی امور پر بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف تمام ارکان پارلیمنٹ کو سیاسی حکمت عملی پر خصوصی ہدایات جاری کریں گے۔