اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان کے 'پیرس ' لاہور میں بارش کا پانی ہی پانی، تصویری جھلکیاں

01 Aug 2024
01 Aug 2024

لاہور: (فہیم حیدر) پاکستان کے 'پیرس ' لاہور میں موسلادھار بارش نے 44 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، صبح سویرے شروع ہونے والی بارش نے جل تھل ایک کر دیا،نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ، انتظامیہ کی جانب سے شہر میں "رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

صوبائی دارالحکومت میں بارش سے نہ صرف سڑکیں گلیاں تالاب میں تبدیل ہوئیں بلکہ ہسپتال تک بارش کے پانی کی زد میں آ گئے، سروسز ہسپتال،میو اور جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی تک میں پانی داخل ہو گیا جس سے مریضوں اور ڈاکٹروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مون سون بارش کے ایک "ہیوی ویٹ" سپیل نے انتظامیہ کی کارکردگی کی قلعی کھول کر رکھ دی، واسا کی جانب سے بروقت نکاسی آب کے سارے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

بارش کے پانی کی وجہ سے گاڑیاں، موٹر سائیکلیں سڑکوں پر بند ہو گئیں جس سے مسافروں کو شدید کوفت کا سامنا کرنا پڑا ،ایئرپورٹ کے علاقے میں سب سے زیادہ 350 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

تصویری جھلکیاں

لاہور کی مین شاہراہ فیروز پور روڈ تالاب کا منظر پیش کر رہی ہے۔

لکشمی چوک یا دریا؟ فیصلہ خود کریں

گڑھی شاہو کے علاقے میں واسا کا عملہ نکاسی آب کی کوشش میں مصروف

جنرل ہسپتال کی پارکنگ میں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔

سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میں بارشی پانی داخل

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے