01 Aug 2024
(لاہور نیوز) مون سون آپریشنز کی مانیٹرنگ کیلئے سیف سٹی کیمروں سے مدد لینے کا سلسلہ جاری ہے۔
ترجمان سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے دوران سیف سٹی کیمروں کے ذریعے نکاسی آب کی نشاندہی کی جا رہی ہے، واسا اہلکار سیف سٹی سنٹر سے 3 شفٹوں میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔
اتھارٹی ترجمان نے بتایا ہے کہ شہر بھر میں نکاسی آب کے حوالے سے واسا کو مسلسل آگاہ کیا جا رہا ہے، کھڑے پانی کی سیف سٹی کیمروں سے لی گئی تصاویر واسا اہلکاروں کو بھیجی جا رہی ہیں، سیف سٹی اور واسا بارشی پانی کے نکاس کے لیے مشترکہ کوششیں کر رہے ہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سیف سٹی اور سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے میں بھی شہریوں کی رہنمائی کی جارہی ہے،شہری حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے گھروں سے نکلیں۔