اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کمشنر لاہور کا واسا ہیڈ آفس اور شہر کا دورہ، نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ

01 Aug 2024
01 Aug 2024

(لاہور نیوز) کمشنر لاہور زید بن مقصود نے واسا ہیڈ آفس اور شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور نکاسی آب آپریشن کا جائزہ لیا۔

کمشنر لاہور زید بن مقصود نے انتہائی زیادہ بارش کے بعد شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدین بچوں کو بارشی پانی میں نہ نہانے دیں، کوئی بجلی کی تار خدا نخواستہ پانی میں گر سکتی ہے، شہری بغیر ضرورت سفر سے گریز کریں، شہری بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بارشی پانی کی نکاسی کیلئے آپریشن جاری ہے، ٹریفک پولیس کو ٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں،  لیسکو کو متحرک کردیا ہے، لیسکو  ٹیمیں گلیوں اور چوکوں میں چیکنگ کررہی ہیں۔

زید بن مقصود کا کہنا تھا کہ واسا ٹیمیں فیلڈ میں پوری استعداد سے کام کررہی ہیں ،نکاسی آب کیلئے تمام علاقوں پر یکساں فوکس ہے، تمام انتظامیہ فیلڈ میں موجود ہے، نکاسی آب کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،  واسا کی ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں اور فیلڈ سٹاف نکاسی آب کیلئے شہر میں متحرک ہیں۔

کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ فیلڈ میں کام کرنے والی مشینری کے جنریٹرز کو مکمل نکاسی آب تک مکمل فعال رکھا جائیگا، سورنگ پوائنٹس و نشیبی علاقوں پر مکمل فوکس ہے، افسران فیلڈ میں صورتحال کی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے