اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہر میں موسلادھار بارش: 44 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، جل تھل ایک

01 Aug 2024
01 Aug 2024

(لاہور نیوز) لاہور میں موسلادھار بارش کا 44 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں آج صبح سویرے سے مون سون بارش کا ہیوی سپیل جاری ہے۔

لاہور میں تیز ہواؤں کے ساتھ شروع ہونے والی موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، مال روڈ، فیروزپور روڈ، ماڈل ٹاؤن، فیصل ٹاؤن ، لکشمی چوک اور انارکلی سمیت دیگر علاقوں میں شدید بارش ہوئی۔

لاہور میں سب سے زیادہ ایئرپورٹ پر 360 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، پانی والا تالاب میں 319 جبکہ لکشمی چوک میں 242 ، اپرمال میں 218، مغلپورہ میں 222، تاجپورہ میں 260، نشترٹاؤن میں 312، چوک ناخدا میں 259 ملی میٹر بارش ہوئی۔

شدید بارش سے شہر کے نشیبی علاقے اور اہم شاہراہیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، بارش سے نظام زندگی بھی مفلوج ہو کر رہ گیا۔

پنجاب

پنجاب کے دیگر شہروں گجرات، گوجرانوالہ، وزیرآباد سمیت کئی مقامات پر بھی موسلادھار بارش سے حبس کا زور ٹوٹ گیا۔

بادل برسنے سے کئی شہروں میں متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے جس کے باعث بجلی کی فراہمی متاثر ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے