اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ارسلان اکبر بازیابی کیس، ڈی پی او سیالکوٹ سے جواب طلب

31 Jul 2024
31 Jul 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ارسلان اکبر کی بازیابی کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سیالکوٹ سے 2 اگست کو جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ارسلان اکبر کی بازیابی کے لیے مغوی کے والد محمد اکبر کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر خدیجہ صدیقی عدالت میں پیش ہوئیں۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ 29 جولائی کی رات درجن بھر پولیس اہلکاروں نے مغوی کے گھر پر ریڈ کیا، پولیس نے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ارسلان اکبر کو حراست میں لے لیا، پولیس اہلکاروں نے مغوی کا فون اور لیپ ٹاپ بھی قبضے میں لے لیا۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت مغوی کو بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے۔

بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے 2 اگست کو ڈی پی او سیالکوٹ سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے