31 Jul 2024
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اداکار سردار کمال کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مرحوم اداکار سردار کمال کے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اداکاری کے شعبے میں سردار کمال کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔
یاد رہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار و کامیڈین سردار کمال گزشتہ شب دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال کر گئے تھے، سردار کمال کو منگل کی شب دل کا دورہ پڑا جس کی شدت سے وہ جانبر نہ ہو سکے اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
سردار کمال نے سوگواروں میں بیوہ، 2 بیٹوں اور ایک بیٹی کو چھوڑا ہے۔