پنجاب گورنمنٹ
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ سے ای بائیک پراجیکٹ کے ابتدائی چارجز لینے سے روک دیا
30 Jul 2024
30 Jul 2024
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلبہ سے ای بائیک پراجیکٹ کے ابتدائی چارجز لینے سے روک دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 12 واں اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا طلبہ سے ای بائیک کی انشورنس کے علاوہ باقی تمام چارجز حکومت پنجاب ادا کرے گی۔
اجلاس میں پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی، ہائر اور سکول ایجوکیشن ای ٹرانسفر پالیسی کی منظوری بھی دی گئی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنر 30 دن، ہوم سیکرٹری 90 دن اور کابینہ زیادہ مدت کے لئے دفعہ 144 لگا سکے گی، ہمت کارڈ کا سہ ماہی وظیفہ بڑھا کر 10 ہزار 500 کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔