اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

غیر ملکی کمپنیوں نے سرمایہ کاری سے بھی زیادہ منافع ملک سے باہر منتقل کردیا

30 Jul 2024
30 Jul 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان میں سرمایہ لگانے والی غیر ملکی کمپنیوں نے اپنی سرمایہ کاری سے بھی زیادہ منافع ملک سے باہر منتقل کردیا ۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق غیرملکی کمپنیوں نے سرمایہ کاری سے زیادہ منافع باہر منتقل کردیا ہے، اس حوالے سے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2023 اور 24ء کے دوران غیرملکی کمپنیوں نے 2 ارب 21 کروڑ ڈالر کا منافع پاکستان سے باہر منتقل کیا۔

رپورٹ کے مطابق اسی دورانیے میں غیرملکی کمپنیز نے پاکستان میں 1.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی، مالی سال 2022 اور23 کے مقابلے میں غیر ملکی کمپنیوں نے 23 گنا زیادہ منافع پاکستان سے منتقل کیا۔

جون 2024 میں غیرملکی کمپنیوں نے پاکستان سے 41 کروڑ ڈالر کا منافع باہر منتقل کیا، سب سے زیادہ منافع فائنانشل بزنس کی غیر ملکی کمپنیوں نے 64 کروڑ ڈالر باہر منتقل کیے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالرز باہر منتقل کرنے کی حکومتی پالیسی نرم کرنے سے منافع زیادہ منتقل ہوا، جس کے نتیجے میں غیر ملکی منافع کی منتقلی 6 سال کی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے