اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کا ٹیکسز کیخلاف ہڑتال کا اعلان

30 Jul 2024
30 Jul 2024

(ویب ڈیسک) ملک بھر کی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ودہولڈنگ ٹیکسز کیخلاف ہڑتال کا اعلان کردیا گیا۔

ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن بھی ٹیکسز کی بھرمار کے خلاف میدان میں آگئی، ودہولڈنگ ٹیکسز کیخلاف پورے پاکستان میں 3 روزہ ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔

ہول سیلر گروسرز نے بتایا کہ ملک بھرکی غلہ منڈیاں، دال فیکٹریز اور پرچون مارکیٹ بند رہیں گی۔ ہول سیلر گروسرزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 31 جولائی سے 2 اگست تک ہڑتال کی جائے گی، ہمارا احتجاج ٹیکسز کے ختم ہونے تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کیخلاف فلورملز مالکان کی جانب سے بھی ملک گیرہڑتال کی گئی تھی جس کی وجہ سے ملک میں عوام کو آٹا خریدنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ہڑتال کے باعث ملز سے مقامی مارکیٹس کو آٹے کی ترسیل بند ہوگئی تھی اور دو دن تک گندم کی کرشنگ اور گرائنڈنگ روکی ہوئی تھی،کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، حیدر آباد، سکھر، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں ملز سے مقامی مارکیٹس کو آٹے کی ترسیل مکمل طور پر بند رہی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے