اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بجلی صارفین کیلئے' نیپرا آسان اپروچ ایپ 'لانچ کرنے کا فیصلہ

30 Jul 2024
30 Jul 2024

(ذیشان یوسفزئی) بجلی کی خرابی اور اس کی شکایات اب موبائل فون سے حل ہوں گی، نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے صارفین کے لیے 'نیپرا آسان اپروچ' کے نام سے ایک موبائل ایپلی کیشن لانچ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ایپ صارفین کو کم سے کم اور ممکنہ وقت میں بجلی کے مسائل حل کرنے میں مدد دے گی، بجلی کی بندش ہو یا وولٹج میں اتار چڑھاؤ ،برقی آگ لگ جائے یا لائن میں خرابی ہو ،صارفین نیپرا آسان اپروچ کے ذریعے شکایات کا اندراج کرا سکیں گے۔

بجلی کے بلوں میں غلطی یا اوور بلنگ کی شکایات بھی صارفین اپنے موبائل سے درج کروا سکیں گے، اس ایپلی کیشن کا آغاز کل 31 جولائی 2024 کو دوپہر 01:30 بجے کیا جائے گا۔

ترجمان نیپرا کے مطابق یہ ایپلی کیشن پاکستان بھر میں بجلی کے صارفین کو ملٹی چینل سروس ڈیلیوری فراہم کرے گی اور یہ ملک بھر کے صارفین کے مسائل کو حل کرنے میں نیپرا کی حکمت عملی میں ایک کلیدی عنصر کے طور پر بھی کام کرے گی۔

اپنے کنزیومر فرینڈلی انٹرفیس کے ذریعے نیپرا آسان اپروچ  ایپ شکایات جمع کرانے کے عمل کو آسان بنائے گی اور صارفین کو اپنے مسائل کی رئیل ٹائم میں پیش رفت کو ٹریک کرنے کی اجازت بھی ہو گی جس سے شکایات درج کرنے کی کارکردگی اور آسانی میں اضافہ ہوگا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے