اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعظم کا پاسکو میں مبینہ گندم سکینڈل کا نوٹس، مجرمانہ کارروائی کا حکم

30 Jul 2024
30 Jul 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے پاسکو میں مبینہ گندم سکینڈل کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعظم نے مبینہ گندم سکینڈل کا نوٹس لیتے ہوئے سابق ایم ڈی پاسکو کیپٹن (ر) سعید سمیت دیگر افسران کے خلاف مجرمانہ غفلت کی کارروائی اور گندم کا سراغ لگانے کا حکم دے دیا۔

انہوں نے ڈی جی ایف آئی اے کو پاسکو میں کرپشن کی انکوائریز ایک ہفتے میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

دستاویز کے مطابق وزیر اعظم انسپکشن کمیشن کو ابتدائی انکوائری میں گمراہ کن معلومات فراہم کی گئی تھیں، گزشتہ 2 سال میں وزیراعظم انسپکشن کمیشن کے ساتھ بیورو کریسی نے تعاون نہیں کیا۔

اس حوالے سے شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 2022ء  کے سیلاب میں گندم کے ذخائر کو نقصان پہنچانے والے رعایت کے مستحق نہیں ہیں، 2022 کے سیلاب میں گندم کی چوری کی انکوائری رپورٹ دو ہفتوں میں پیش کی جائے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ وزارت غذائی تحفظ اور خزانہ پاسکو کے تمام امور آؤٹ سورس کرنے پر جامع رپورٹ پیش کرے۔

یاد رہے کہ 2022 کے سیلاب میں 34 ہزار ٹن گندم پاسکو گوداموں سے غائب ہوئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے