اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب کی مختلف شہروں میں نئے روڈ کوریڈورز بنانے کی منظوری

30 Jul 2024
30 Jul 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مختلف شہروں میں نئے روڈ کوریڈورز بنانے کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں نئے کوریڈورز کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ساہیوال سے چیچہ وطنی، رجانہ سے لیہ تک دو رویہ سڑک بنائی جائے گی، دیپالپور سے وہاڑی تک سنگل روڈ کو دو رویہ سڑک میں تبدیل کیا جائے گا جبکہ شور کوٹ جھنگ چراغ والی تک نئی دو رویہ سڑک بنائی جائے گی۔

210 ارب روپے کی لاگت سے تینوں پراجیکٹس دسمبر 2025ء تک مکمل ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے تین ماہ میں نئے کوریڈورز پر تعمیرات کے آغاز کا حکم دے دیا، تینوں کوریڈورز ایشین ڈویلپمنٹ بینک اور حکومت پنجاب کے اشتراک کار سے مکمل کئے جائیں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ بڑے شہر وں کو منسلک کرنے والے روڈ کوریڈورز سے عوام کو آمدورفت میں آسانی ہوگی، روڈ کوریڈور پراجیکٹ نہ صرف سفری مشکلات کو کم کرے گا بلکہ معاشی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے