(لاہور نیوز) پنجاب کی بیوروکریسی میں متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔
سیکشن آفیسر گورنر سیکرٹریٹ حافظ محمد زنیر یونس کو اسسٹنٹ کمشنر HR&COORD جہلم تعینات کردیا گیا، سیدہ زینب حسین کو سیکشن آفیسر گورنر سیکرٹریٹ لگا دیا گیا، عادل عمر بطور سیکشن آفیسر ویلفیئر ونگ محکمہ سروسز میں فرائض سرانجام دیں گے۔
صدف ارشاد کو اسسٹنٹ کمشنر HR&COORD ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کر دیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر HR&COORD حافظ آباد شبانہ نذیر کو جنرل اسسٹنٹ ریونیو چکوال تعینات کیا گیا ہے۔
سیکشن آفیسر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر قلب حسین کو اسسٹنٹ کمشنر جنرل ملتان تعینات کردیا گیا جبکہ سہیل ریاض ہوم ڈیپارٹمنٹ میں بطور سیکشن آفیسر فرائض سرانجام دیں گے، اسی طرح سید طاہر علی زیدی کو سیکشن آفیسر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن جبکہ محمد قاسم سندھو کو سیکشن آفیسر ہوم ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔