اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئندہ ماہ بنگلادیش کی دو کرکٹ ٹیمیں پاکستان پہنچیں گی

29 Jul 2024
29 Jul 2024

(ویب ڈیسک) آئندہ ماہ بنگلادیش کی دو کرکٹ ٹیمیں پاکستان پہنچیں گی، ملکی حالات کے باوجود بنگلادیش کرکٹ بورڈ اے اور ٹیسٹ ٹیم سکواڈ کے شیڈول کے مطابق پاکستان پہنچنے کے لئے پْرامید ہے۔

ذرائع کے مطابق بنگلادیش اے ٹیم شیڈول کے مطابق 6 اگست کو ڈھاکہ سے دورہ پاکستان کے لئے روانہ ہو گی اور 7 اگست کو اسلام آباد پہنچے گی، بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے مطابق بنگلادیش کے حالات کی وجہ سے ٹیم کی روانگی متاثر ہونے کا امکان نہیں، ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لئے 16 اگست کو پاکستان کے لئے روانہ ہو گی اور 17 اگست کو اسلام آباد پہنچے گی۔

پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ بنگلادیش اے ٹیم دو چار روزہ اور تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔

بنگلادیش اے سیریز کے میچز اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے تاحال میچز کے وینیو کا اعلان نہیں کیا، بنگلادیش اے کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کیا جا چکا ہے، پاکستان شاہینز اور بنگلادیش اے کے خلاف پہلا چار روزہ میچ 10 اگست سے کھیلا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے