اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

انگلش بورڈ بھی چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہونے کا حمایتی

29 Jul 2024
29 Jul 2024

(ویب ڈیسک)انگلش کرکٹ بورڈ نے بھی چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں ہی کروانے کی حمایت کردی۔

ای سی بی کے چیف ایگزیکٹیو رچرڈ گولڈ نے کہا کہ ہم چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پاکستان میں ہی دیکھنا چاہتے ہیں، ہم پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی اپنے ملک میں میزبانی کی بھی خواہش رکھتے ہیں، حالیہ آئی سی سی میٹنگز میں دونوں بورڈز کے حکام کا موڈ خوشگوار تھا، مسئلہ تب ہوتا ہے جب سیاست حائل ہو۔

رچرڈ گولڈ نے کہا کہ ہر کوئی پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کی میزبانی چاہتا ہے، میں نہیں سمجھتا کہ انگلینڈ میں ایسے میچ کا انعقاد ناممکن ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ ، بی سی سی آئی اور دونوں ممالک کے درمیان سیاست چلتی رہتی ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے