اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکار شہریار منور نے مردوں کے حق میں آواز بلند کردی

28 Jul 2024
28 Jul 2024

(ویب ڈیسک) معروف اداکار شہریار منور نے کہا ہے کہ ہمارے یہاں اگر مرد خواتین پر ظلم کرتے ہیں تو وہیں بہت سی خواتین ایسی بھی جو مردوں پر بھی انتہا کا ظلم کرتی ہیں۔

شہریار منور کا پُرانا انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں اُنہوں نے کہا کہ پاکستانی مردوں کو بچپن سے ہی رونے کی اجازت نہیں ہوتی، بچپن سے ہی سیکھایا جاتا ہے کہ مرد کو کبھی درد نہیں ہوتا اور مرد کبھی نہیں روتا۔اداکار نے کہا کہ جب مردوں کو درد نہیں ہوتا اور مرد روتا نہیں ہے تو پھر وہ بہت بڑا جانور بنتا ہے اور شادی کے بعد اپنی بیوی پر تشدد کرتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ والدین بچپن سے ہی اپنے بچے کی اس طرح پرورش کرتے ہیں کہ وہ بہادر بنے گا اور آنسو نہ بہا کر زندگی میں کبھی کمزور نہیں پڑے گا۔شہریار منور نے کہا کہ بچپن میں والدین بچے کو رونے نہیں دیتے اور پھر شادی کے بعد بیوی مرد کو اپنے جذبات کا اظہار نہیں کرنے دیتی، بیویاں اپنے شوہروں سے کہتی ہیں کہ اگر نوکری چلی گئی تو کیا ہوا، دوبارہ کھڑے ہوجاؤ، کوئی دوسرا کام شروع کرو۔

اداکار نے کہا کہ مرد پر بہت ساری ذمہ داریاں ڈال دی جاتی ہیں، اُسے اپنے جذبات بیان کرنے کا موقع نہیں ملتا جس کی وجہ سے اُس کی شخصیت میں مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے