اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

شوگر ملز مالکان نے مزید چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی

28 Jul 2024
28 Jul 2024

(لاہور نیوز) شوگر ملز مالکان نے مزید چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی۔

 ترجمان پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شوگر انڈسٹری کو اضافی سٹاک کی وجہ سے درپیش مالی مسائل بے قابو ہوتے جارہے ہیں، انڈسٹری کو چینی کی پیداواری لاگت میں اضافے اور پچھلے کرشنگ سیزن کے فاضل ذخیرےکو رکھنے کے اخراجات کی وجہ سے بھاری نقصان کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شوگر انڈسٹری حکومت سے سرپلس چینی برآمد کرنے کی کافی عرصے سے اپیل کر رہی ہے،نومبر کے آخر تک اضافی سٹاک  بڑھ کر 15 لاکھ میٹرک ٹن ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آنے والے کرشنگ سیزن میں بہت کم وقت رہ گیا ہے، حکومت سے درخواست  ہے کہ  تصدیق شدہ 12 لاکھ میٹرک ٹن اضافی سٹاک برآمد کرنے کی اجازت دی جائے۔

ترجمان  نے کہا کہ   شوگر ایڈوائزری بورڈ  کے گزشتہ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے چینی کی قیمتوں کو برقرار رکھنے پر ایسوسی ایشن کی کوششوں کو سراہا تھا۔

ترجمان  کے مطابق  بین الاقوامی  مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں مسلسل نیچے گِررہی ہیں، اس ضمن میں پالیسی فیصلہ نہ ہونےسے ملک کو پہلے ہی 300 ملین ڈالرز کا نقصان ہو چکا ہے۔

شوگر ملز  ایسوسی ایشن کے ترجمان کا مزید کہنا تھا اب بھی وقت ہے چینی  برآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا جائے تاکہ کاشتکار اور شوگر ملز  مالکان کا نقصان نہ ہو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے