اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

5 اگست کو ملک بھرمیں یوم استحصالِ کشمیر منایا جائے گا:علامہ طاہر اشرفی

28 Jul 2024
28 Jul 2024

(لاہور نیوز) پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ 5 اگست کو ملک بھرمیں یوم استحصالِ کشمیر منایا جائے گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتےہوئے علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہم مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کے لیے آواز نہیں اٹھا رہے، کشمیر اور فلسطین میں خون بہایا جارہا ہے، ہم اپنے کشمیری اور فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام سازشوں کا سامنا کر رہا ہے، عزم استحکام نیا آپریشن نہیں، عزم استحکام آپریشن سے ملک میں اتفاق اور رواداری پیدا ہوگی، پاکستان مضبوط ہوگا تو کشمیر اور فلسطین بھی مضبوط ہوں گے، 5 اگست کو ملک بھرمیں یوم استحصالِ کشمیر منایا جائے گا۔

حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ ہماری ریڈ لائن ہمارا دین اور وطن ہے، دین اور وطن کی حرمت پر سمجھوتا نہیں ہوسکتا، ہمارے مدارس میں جدید علوم بھی پڑھائے جارہے ہیں، ہم پاکستان کو مضبوط اور مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔

سربراہ پاکستان علماء کونسل نے کہا کہ مدارس اصلاحات پر عملدرآمد کے لیے تیار ہیں، اگرکوئی مدرسہ دہشت گردی میں ملوث ہے توثبوت پیش کیا جائے اسے اپنے ہاتھ سے تالا لگادوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے معاہدے پر نظر ثانی ہونی چاہیے، مساجد کے بل 50 فیصد تک معاف کیے جائیں،  مساجد اور مدارس کے بلوں سے ٹیکس ختم کیے جائیں، بجلی کاٹ دی گئی تو مساجد اور مدارس سے مستفید ہونے والوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے