اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ہیپاٹائٹس کی روک تھام کیلئے فوری کام کی ضرورت ہے: وزیراعظم

28 Jul 2024
28 Jul 2024

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس کی روک تھام، تشخیص اور علاج کیلئے فوری کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ہیپاٹائٹس سے آگاہی کے عالمی دن پر شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہیپاٹائٹس ایک خاموش وبا ہے جو دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو متاثر کرتی ہے، اس بیماری کو ختم کرنا اور صحت مند مستقبل کو یقینی بنانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر 6 کروڑ ہیپاٹائٹس سی کیسز میں سے ایک کروڑ متاثرہ کیسز پاکستان میں ہیں، خدشہ ہے کہ اگر خاتمے کیلئے ضروری اقدامات نہ کئے تو ہم جگر کے کینسر کی وبا بھی دیکھ سکتے ہیں، بحیثیت قوم ہم نے آگاہی مہموں، ویکسی نیشن کے ذریعے بیماری سے نمٹنے میں اہم پیش رفت کی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بطور وزیر اعلیٰ پنجاب پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کا قیام عمل میں لایا، پنجاب کے تمام 36 اضلاع میں ہیپاٹائٹس کے حوالے سے جدید فلٹرقائم کئے گئے، حکومت ہیپاٹائٹس کی وجہ سے درپیش چیلنجز پر قابو پانے کیلئے پر عزم ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہیپاٹائٹس سی کو ختم کرنے کیلئے ملک گیر مہم شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے، یقین دلاتا ہوں کہ ہر شہری کو ہیپاٹائٹس سی کیلئے سکریننگ اور علاج کی سہولیات تک مفت رسائی حاصل ہوگی، ہم سب مل کر ایک صحت مند اور زیادہ خوشحال قوم بن سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے