اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کیلئے مزید عوامی شعور اور آگاہی ناگزیر ہے: مریم نواز

28 Jul 2024
28 Jul 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کیلئے مزید عوامی شعور اور آگاہی ناگزیر ہے۔

ہیپاٹائٹس ڈے پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ہیپاٹائٹس سے بچاؤ آسان ہے، علاج طویل اور مشکل ہے، ہیپاٹائٹس خاموش قاتل، لاکھوں افراد کی زندگیوں کو متاثر کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مرض سے بچاؤ کیلئے مزید عوامی شعور اور آگاہی ناگزیر ہے، آلودگی سے پاک ماحول اور پینے کا صاف پانی بہت سی بیماریوں سے بچاتا ہے، ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے، خاتمے کیلئےاجتماعی کاوشیں کرنا ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہیپاٹائٹس کی روک تھام کیلئے ویکسینیشن اور علاج کے لئے مفت ٹیسٹ کی سہولت میسر ہے۔

مریم نوازشریف نے مزید کہا کہ عوام سے ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کی اپیل کرتے ہیں، ہر شہر میں ویسٹ مینجمنٹ سسٹم لانے سے ہیپاٹائٹس اور دیگر بیماریوں سے بچاؤ بھی ممکن ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے