اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ماہرہ اور فواد جب سکرین پر آتے ہیں تو سحر طاری ہوجاتا ہے: صنم سعید

27 Jul 2024
27 Jul 2024

(لاہور نیوز) پاکستانی معروف اداکارہ صنم سعید نے کہا ہے کہ ماہرہ خان اور فواد خان جب سکرین پر آتے ہیں تو سحر طاری ہوجاتا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنی آنے والی ویب سیریز ’برزخ‘ کی پرموشن کے دوران ایک نجی میگزین کو انٹرویو دیا۔دوران انٹرویو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ مجھے اور فواد کو ایک ساتھ کاسٹ کرنے میں اتنا وقت کیوں لگا ؟شاید اس لیے کیونکہ جب میں اور فواد خان ایک ساتھ سکرین پر نظر آتے ہیں تو ہماری جوڑی مختلف نظر آتی ہے، شاید ہم اتنے اچھے نہیں لگتے جتنے ماہرہ خان اور فواد  اچھے لگتے ہیں۔

انہوں بتایا کہ جب فواد خان اور ماہرہ خان ایک ساتھ سکرین پر آتے ہیں تو دیکھنے میں اچھا لگتا ہے، ان کی جوڑی کو بہت پسند کیا جاتا ہے، جب دونوں سکرین پر ساتھ نظر آتے ہیں تو ایک سحر طاری ہوجاتا ہے۔

صنم سعید نے کہا کہ برزخ میں ہم 12 برس کے بعد ایک ساتھ کام کر رہے ہیں، اس سے قبل ’زندگی گلزار ہے‘ میں کام کیا تھا تو ہمیں بطور رومانوی جوڑی دکھایا گیا تھا لیکن برزخ میں ایسا نہیں ہے ہم بہن بھائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مداحوں کو سمجھنا چاہیے کہ ہم اداکار ہیں اور یہ ضروری نہیں کہ ہم ایک ہی طرح سے نظر آئیں، اس طرح بھی ہمیں قبول کریں۔

خیال رہے کہ صنم سعید اور فواد خان نے برزخ میں ایک دوسرے سے محبت کے کرداروں کے بجائے سوتیلے بہن اور بھائی کا کردار ادا کیا ہے، ان دونوں کی ویب سیریز کو گزشتہ ہفتے بھارتی سٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو اور زندگی یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا گیا تھا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے