اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نائب امیر جماعت اسلامی لاہور احمد سلمان بلوچ پر مقدمہ درج

27 Jul 2024
27 Jul 2024

(لاہور نیوز) نائب امیر جماعت اسلامی لاہور احمد سلمان بلوچ پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمہ تھانہ مسلم ٹاؤن میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق حکومت کی جانب سے شہر میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا تھا، احمد سلمان بلوچ نے 15 سے 20 افراد کے ساتھ ملکر حکومت کیخلاف نعرے بازی کی اور اپنی تقریر سے شہریوں میں اشتعال پیدا کیا۔

احمد سلمان بلوچ کے خلاف ایف آئی آر 16 ایم پی او کے تحت درج کی گئی ہے جس میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا اور اشتعال انگیزی کی دفعات 147 ، 149اور 188 شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق گرفتاری کی کوشش پر احمد سلمان بلوچ بس میں بیٹھ کر فرار ہو گئے تھے۔

اس حوالے سے احمد سلمان بلوچ کا کہنا ہے حکومت ایک طرف مذاکرات اور دوسری طرف ایف آئی آر درج کرتی ہے، کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے، بجلی کے بلوں میں اضافہ پر دباؤ اس جعلی حکومت پر بڑھائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے