اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

گلوبل ٹی20: بابر، رضوان، شاہین لیگ کیلئے دستیاب نہیں ہونگے

27 Jul 2024
27 Jul 2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے وائٹ بال کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کینیڈا کی گلوبل ٹی20 لیگ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گلوبل ٹی20 لیگ میں وینکوور نائٹس کی نمائندگی کرنے والے وائٹ بال کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کو ٹورنامنٹ کھیلنے کی اجازت نہیں دی، اسکے علاوہ شاہین آفریدی سمیت دیگر کرکٹرز کی درخواست کو بھی خارج کردیا گیا ہے۔

وینکوور نائٹس نے ٹیم کے کپتان محمد رضوان کی جگہ آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ کی خدمات حاصل کرلی ہیں جبکہ بابراعظم کی جگہ جنوبی افریقی کرکٹر ریزا ہینڈرکس فرنچائز کی نمائندگی کریں گے۔

وینکوور نائٹس سکواڈ میں صرف پاکستانی کھلاڑی محمد عامر ہیں جنہوں نے ٹورنٹو نیشنلز کے خلاف ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ کھیلا تھا۔

پی سی بی نے 2024-25 کے مصروف شیڈول کو دیکھتے ہوئے سلیکشن کمیٹی سے مشاورت کے بعد تینوں کرکٹرز کو این او سی دینے سے انکار کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے