اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ہار جیت کھیل کا حصہ، قومی ویمن ٹیم پر فخر ہے: محسن نقوی

27 Jul 2024
27 Jul 2024

(لاہور نیوز) ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کے سیمی فائنل میچ میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی شکست کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا بیان سامنے آگیا۔

محسن نقوی نے پاکستانی ویمن ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے آپ پر فخر کہ آپ نے آخری گیند تک دل سے کھیلا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے لیکن جو چیز اہمیت رکھتی ہے وہ سپرٹ ہے جس کا آپ نے مظاہرہ کیا، آپ قوم کی امیدوں پر پورا اتری ہیں، پراعتماد رہیں، آپ کو ہماری غیرمتزلزل سپورٹ جاری رہے گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے