اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی ٹیم کی طرف سے کھیلنے میں کوئی دلچسپی نہیں: شعیب ملک

27 Jul 2024
27 Jul 2024

(ویب ڈیسک) سابق کپتان اور سٹار آل راؤنڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ انہیں اب قومی ٹیم کی طرف سے کھیلنے میں کسی قسم کی کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

ڈیجیٹل پلیٹ فارم یوٹیوب پر انٹرویو میں شعیب ملک سے سوال کیا گیا کہ ’کیا اب بھی آپ پاکستان ٹیم کے لیے دستیاب ہیں؟

جواب میں شعیب ملک نے کہا کہ میں بہت مطمئن اور خوش ہوں، میں برسوں تک پاکستان کے لیے کھیلا، مجھے اب قومی ٹیم کی جانب سے کھیلنے میں کوئی دلچسپی نہیں رہی، دو فارمیٹ سے تو میں پہلے ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکا ہوں، بس ایک فارمیٹ رہتا ہے مگر پاکستان کے لیے کھیلنے میں اب کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ پہلے بھی ایک انٹرویو میں کہہ چکا ہوں کہ اب جب بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کروں گا تو وہ مکمل طور پر کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میں ابھی مکمل طور پر کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کر رہا ہوں مگر ہاں میں لیگز کھیل رہا ہوں اور جب جب موقع ملے گا میں لیگز کھیلتا رہوں گا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے