اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس میں مزید کیا پیشرفت ہوئی ہے؟جانئے

26 Jul 2024
26 Jul 2024

(ویب ڈیسک) معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کے بعد اغواء کرنے کے کیس کی ملزمہ آمنہ عروج کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے ملزمہ آمنہ عروج کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ نبیلہ عامر نے خلیل الرحمان ہنی ٹریپ اور اغواء کیس کی سماعت کی۔

دورانِ سماعت عدالت نے ملزمہ سے استفسار کیا کہ آپ نے خلیل الرحمان قمر کو اغواء کیا تھا؟ جس پر ملزمہ نے کہا کہ میں ماڈلنگ کرتی ہوں اور میں نے ہی خلیل الرحمان کو بلایا تھا۔عدالت نے ملزمہ آمنہ عروج سے استفسار کیا کہ آپ نے اغواء کے بعد خلیل الرحمان سے تاوان بھی مانگا؟، ملزمہ نے کہا کہ خلیل الرحمان کے اے ٹی ایم کے ذریعے دو لاکھ 87 ہزار روپے نکالے تھے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ جو رقم بینک سے نکالی گئی وہ کس کے پاس ہے؟ جس پر ملزمہ نے کہا کہ رقم حسن شاہ نے نکالی تھی اور اسی کے پاس ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ نبیلہ عامر نے سماعت ختم کرتے ہوئے ملزمہ کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے